سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا

سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) مسلم لیگ( ن) کا حکومت مخالف تحریک میں مزید سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناکامی کے بعد (ن) لیگ نے زرداری مصالحتی فارمولے کی مزید حمایت نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ 

 ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا  جس میں استعفوں ،لانگ مارچ اور دیگر اہم امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں، مسلم لیگ (ن) نے آج ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا، (ن) لیگ اجلاس میں لچک کی بجائے سخت مؤقف اپنائے گی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پی ڈی ایم کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کی ڈیڈ لائن کا مطالبہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق (ن) لیگ حکومت مخالف لانگ مارچ میں اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن استعمال کرنے کی تجویز پیش کرے گی، (ن) لیگ حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کیلئے فوری طور پر انتخابات کے مطالبے کی تجویز بھی سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ کی تجاویز پر مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر چھوٹی جماعتوں نے بھی حمایت کاعندیہ دے دیا، ن لیگ کے قائد استعفوں کے معاملے پرمولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلم لیگ( ن )کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں  حکومت مخالف تحریک کے اگلے مراحل میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا، اجلاس میں سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، نائب صدر مریم نواز، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، محمد زبیر، مریم اورنگزیب، پرویز رشید اور دیگر رہنما  شریک تھے۔

اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہاتھا کہ حکومت ضمنی الیکشن میں اپنی ناکامی کا بدلہ الیکشن کمیشن سے لیناچاہتی ہے ، آج قوم کوسمجھ آگئی ہے کہ اداروں پرتنقیداورحملہ کیسے ہوتاہے ، ڈسکہ الیکشن کابدلہ الیکشن کمیشن سے کیوں لے رہے ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجودلوگوں نے آپ کومستردکیا لیکن یہ معافی مانگنے کی بجائے الیکشن کمیشن پرحملہ آورہوگئے ، چیف الیکشن کمشنر کوخودانہوں نے تعینات کیا،شرم آنی چاہیے ۔

Sughra Afzal

Content Writer