ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پہلے سیمی فائنل میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں مقابلہ ہوگا، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے کپتان سیمی فائنل میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔
پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل آج  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں سابق چیمیئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ اچھی تیاری میں ہیں اورکامیابی حاصل کریں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔
دوسری جانب کراچی کنگزاور لاہور قلندرز کی ٹیموں نے سیمی فائنل سے قبل مکمل آرام کیا ، پہلا سیمی فائنل دوپہر دوبجے اور دوسرا سیمی فائنل شام سات بجے شروع ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer