ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہی قلعہ بند،نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچنگ سٹاف بلانے پر پابندی

شاہی قلعہ بند،نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچنگ سٹاف بلانے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ریحان گل: کورونا وائرس کے باعث شاہی قلعہ بھی5اپریل تک بند،نجی تعلیمی اداروں کے ٹیچنگ سٹاف بلانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔


والڈ سٹی اتھارٹی نے پنجاب حکومت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخی شاہی قلعہ کو بھی 5 اپریل تک سیاحوں کے لئے مکمل طور پر بند کردیا ہے، والڈ سٹی اتھارٹی کا متعلقہ سٹاف دیوٹی پر موجود رہے گا،اس دوران کسی بھی ایونٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب کورونا  پنجاب حکومت نے نجی یونیورسٹیز کو بھی ٹیچنگ سٹاف بلانےسے روک دیا ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر تمام سرکاری جامعات کو بند کرکےصرف ضروری سٹاف کو بلانے کی ہدایت کی گئی تھی،تاہم نجی یونیورسٹیز بارے احکامات واضح نہ ہونے پرنجی یونیورسٹی انتظامیہ ٹیچنگ سٹاف کوبھی حاضرہونےکےلیےدباو ڈال رہی تھی۔

شکایت سامنے آنے پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نجی جامعات کو بھی ٹیچنگ سٹاف کو بلانے سے روک دیا ہے، صرف متعلقہ انتظامی سٹاف کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے،اس حوالے سے متعلقہ ریکٹراور چانسلر کو ہدایات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


 واضح رہے کہ  کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کرچکا ہے،یہ وائرس ڈیڑھ سو سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے،اب تک ایک لاکھ 70 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں،ان میں سے 6ہزار پانچ سو 18 لقمہ اجل بن چکے ہیں،80ہزار کے لگ بھگ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ ابھی بھی زندگی موت کی کشمکش میں ہیں۔

 یاد رہے لاہور میں  کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ سندھ میں  کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 76 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 94 ہوگئی۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer