ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر میں بھی شادی تقریبات پر پابندی عائد

گھر میں بھی شادی تقریبات پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)شہریوں کےلئے ایک اور مشکل پیدا ہوگئی،گھروں کے لان میں بھی شادی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے شہریوں میں مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، مہلک وائرس کے خطرے کے پیش نظراب شہری گھروں کے لان میں بھی شادی فنکشز نہیں کرسکیں گے،شہریوں کو دھوم دھڑکے کے ساتھ شادی کی اجازت نہیں ہو گی، گھر کی چار دیواری میں شادی کی تقریب کی محدود اجازت ہو گی۔
گھروں کی چار دیواری کے اندر شادی کی سادہ تقریب منعقد کی جاسکے گی،شادی کی تقریب کی اجازت کا فیصلہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا،شادی کی تقریب گھروں کی عمارت کے اندر کی جاسکے گی جبکہ  کورونا وائرس کےخطرات کے پیش نظرحکومت نے تین ہفتوں کے لئےمیرج ہال بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی احکامات کو نظرانداز کرنے پرضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں مجموعی طور پر 36 شادی ہالز کو سیل کیا گیا،19 شادی ہال رائے ونڈ میں سیل کیے گئے،تحصیل سٹی میں 13 شادی ہالوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ4 شادی ہال تحصیل کینٹ میں کیے گئے، ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہناتھا کہ اسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں،تمام اسٹنٹ کمشنرز رات کو بھی شادی ہالوں کی چیکنگ کو جاری رکھیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer