عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن

عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عثمان کی جانب سے پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ ، پی ٹی آئی صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان نے شرکت کی ۔

موہنی روڈ پر منعقدہ عشائیہ کی تقریب میں صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، پی ٹی آئی رہنما اصغر گجر،نعیم بلو بٹ،ملک وقار احمد گجر،قاسم جیلانی،ماجد علی خان، رانا ماجد، جمال اکرم، ارسلان بٹ، خلیفہ عمر،عمران سلیم، اعتزاز حسین، شیخ راشد، چوہدری گلریز، چوہدری کامران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر حافظ عثمان نے تمام تنظیمی عہدیداران کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ ہم  دن رات محنت کررہے ہیں،24 گھنٹے پارٹی کیلئے  کام کررہے ہیں،محنتی اور مخلص کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer