ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحصیل کی سطح پر بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنائے جائیں گے: صبا صادق

تحصیل کی سطح پر بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنائے جائیں گے: صبا صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان:چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے چیئرپرسن صبا صادق کی زیرصدارت اجلاس، صبا صادق کا کہنا ہے کہ تحصیل کی سطح پر بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اپنی سروسز تیرہ اضلاع میں لے کر جا رہے ہیں.

دیگر شہروں کے چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد صبا صادق کا کہنا تھا ضلعوں میں کارکردگی مزید بہترکرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلی کے اقدامات پرعملدرآمد کی بھرپورکوشیش کی جارہی ہے۔

صبا صادق کا کہنا تھا اب اپنی سروسزمزید تیرہ اضلاع میں لے کرجارہے ہیں، یہ کام دوماہ تک مکمل کرلیا جائے گا گراس روٹ لیول پر بہت سے بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی ہماری خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔