(شاہد ندیم)برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت شاہ عنایت اللہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف سید زعیم حسین قادری نے مزار پر چادر پوشی کی، محفل حمد و ثناء کا بھی انعقاد کیا گیا ،ملکی سلامتی کی خصوصی دعا کی گئی، دو سو بانویں سالانہ عرس کی تقریبات کے پہلے روز بعد ازعشاء محفل نعت منعقد کی جائیگی ، دوسرے روز نامور قوال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ صوفیاء کرام نے اسلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، قیام پاکستان میں بھی ا ن کاکردار اہمیت کا حامل ہے، تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، زائرین کی تین مقامات پر جامہ تلاشی لی جارہی ہے ۔