ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام جیلوں کے نظام کو مکمل طور پر ڈجیٹلائیز کرنے کا فیصلہ

تمام جیلوں کے نظام کو مکمل طور پر ڈجیٹلائیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  آزاد نہڑیو : سندھ حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اسے مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

منصوبے کے تحت تمام جیلوں میں قیدیوں کے اندراج، نقل و حرکت اور ریکارڈ کو جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ہر قیدی کا اندراج چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) کے ذریعے کیا جائے گا اور اس کا مکمل ریکارڈ محفوظ ڈیجیٹل نظام کا حصہ بنایا جائے گا۔ قیدیوں کو ڈیجیٹل بارکوڈ بھی جاری کیا جائے گا، جبکہ عدالت میں پیشی کیلئے لے جانے اور واپس لانے کا مکمل ریکارڈ بھی آن لائن محفوظ کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ نے قیدیوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں اضافی فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ کو مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں مزید 50 کروڑ روپے شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نئے مالی سال کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کا بجٹ 9 ارب 97 کروڑ 5 لاکھ 6 ہزار روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ رواں مالی سال میں 9 ارب 92 کروڑ 5 لاکھ 6 ہزار روپے مختص کیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے ذریعے قیدیوں کے ریکارڈ کے تحفظ، نگرانی اور جیل سے فرار کی کوششوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ اس مقصد کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کے تحت ایک خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ بھی قائم کیا جائے گا جو پورے نظام کی نگرانی اور آپریشنل امور کو سنبھالے گا۔