ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

76 مقدمات میں مطلوب راہزن گرفتار، ڈولفن فورس کی گجومتہ ناکے پر کارروائی

76 مقدمات میں مطلوب راہزن گرفتار، ڈولفن فورس کی گجومتہ ناکے پر کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: موبائلز اسکواڈ نے گجومتہ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب ایک پیشہ ور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم آصف مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف 76 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن میں راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو معمول کی چیکنگ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم مختلف راہزنی گینگز کا سرغنہ رہا ہے اور لاہور کے مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری سے متعدد مقدمات کی تفتیش میں اہم پیش رفت متوقع ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزم آصف کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کاہنہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔