ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کے باہر سرکاری ملازمین کا دھرنا، تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی کے باہر سرکاری ملازمین کا دھرنا، تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا اور صوبائی بجٹ میں اپنے مطالبات شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے، احتجاج اور دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ ملازمین نے حکومت سے تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں موجودہ مراعات ناکافی ہیں۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے مطالبہ کیا کہ تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کیے جائیں تاکہ آئندہ مالی فوائد اور پنشن میں بھی ان کا اثر شامل ہو سکے۔

مظاہرین نے لیو انکشمنٹ اور پنشن رول 17 اے کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں دی گئی سہولیات کی بحالی ملازمین کا حق ہے۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے میڈیکل، ہاؤس رینٹ اور کنوینس الاؤنس میں بھی 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث سرکاری ملازمین شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔