فاران یامین: ساؤتھ کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام سے زائد چرس اور 450 گرام آئس برآمد ہوئی، جسے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے اور نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے میں ملوث تھے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او ساؤتھ کینٹ عدنان رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان طارق اور ریاض کو منشیات کی ڈیلیوری دیتے ہوئےموقع پر گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
کامیاب کارروائی پر ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ایچ او ساؤتھ کینٹ عدنان رشید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔