ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر ایچ آئی وی اسکریننگ کا فیصلہ

ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر ایچ آئی وی اسکریننگ کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:ایئرپورٹ ہیلتھ حکام نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر ایچ آئی وی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ایئرپورٹ ہیلتھ شعبے کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ایئرپورٹ انتظامیہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور مختلف ایئرلائنز کو اسکریننگ کے عمل سے متعلق سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ہدایات کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی لاہور ایئرپورٹ پر قائم آئسولیشن روم میں ایچ آئی وی اسکریننگ کی جائے گی۔ اگر کسی مسافر کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس کی فوری اطلاع پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام کو دی جائے گی تاکہ مزید طبی اور انتظامی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔

مراسلے میں ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکریننگ کے دوران ہیلتھ اسٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں، جبکہ اے ایس ایف عملے کو انٹرنیشنل آرائیول ٹیسٹ ایریا میں تعینات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید برآں، ایئرلائنز انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پرواز کی لینڈنگ سے قبل ہیلتھ عملے کو ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کا مکمل ڈیٹا فراہم کریں تاکہ اسکریننگ کا عمل مؤثر اور بروقت مکمل کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ اور متعدی بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے کیا جا رہا ہے۔