ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام: ایم ڈی واسا کی ہدایت پر تمام افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ، ہائی الرٹ جاری

محرم الحرام: ایم ڈی واسا کی ہدایت پر تمام افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ، ہائی الرٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:محرم الحرام کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور جلوسوں کے راستوں پر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی واسا نے تمام آپریشنل سٹاف اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

ایم ڈی واسا نے تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تمام مین ہولز کی چیکنگ اور خراب مین ہولز کی فوری مرمت بھی کی جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

محرم الحرام کے دوران واسا کے شکایتی مراکز اور ایمرجنسی سنٹرز چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے۔ اس کے علاوہ تمام متعلقہ افسران اور عملے کو اپنے اپنے ٹاؤنز میں موجود امام بارگاہوں کے دورے کرنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ایم ڈی واسا کے مطابق تمام ٹاؤنز کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دیے گئے ہیں، جبکہ مرکزی کنٹرول روم سے بھی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جلوسوں کے روٹس پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینکرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، سکشن مشینیں، جیٹنگ یونٹس اور واٹر باؤزرز کو اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ واسا افسران اور فیلڈ سٹاف کو محرم الحرام کے دوران چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیوریج بلاکیج یا پانی کی قلت سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، جو محرم الحرام کے دوران ہنگامی بنیادوں پر خدمات انجام دیں گی۔