ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کرتباہ

 امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ گر کرتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا کا بمبار بی 52 طیارہ ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

ایئر فورس بیس کا کہنا ہے امریکی فضائیہ کے۔ بی 52 بمبار طیارے نے کیلیفورنیا میں ایڈورڈز ایئر فورس بیس سے ٹیک آف کیا تھااور پرواز کے فوری بعدگر کر تباہ ہو گیا۔

بیس نے فیس بک پر کہا کہ "امریکی فضائیہ کا ایک B-52 Stratofortress صبح 11:20 پر ایڈورڈز ایئر فیلڈ پر ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد ہنگامی عملے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔

 فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کوئی زخمی ہوا ہے۔ ایڈورڈز ایئر فورس بیس لاس اینجلس کے شمال میں تقریباً 100 میل کے فاصلے پر ہے۔