ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ 

انٹربینک میں امریکی ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 282.96 روپے سے بڑھ کر 283 روپے سے تجاوز کرگیا، انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 17 پیسے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوکر 285.34 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 44 پیسے اضافے سے 329.70 روپے، برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے مہنگاہوکر 387.14 روپے، یو اے ای درہم 11 پیسے مہنگاہوکر 77.75  روپے، سعودی ریال 8 پیسے مہنگاہوکر 75.97 روپے کا ہوگیا۔