سٹی 42 : مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
فی تولہ سونا 700روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے پر آگیا، جبکہ دس گرام سونا 600روپے سستا ہوکر3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3787 روپے کی سطح پر ہی برقرار رہا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 18ڈالر سستا ہوکر 3414ڈالر فی اونس ہوگیا۔