ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرح سود 11 فیصد رہے گی، سٹیٹ بینک

 شرح سود 11 فیصد رہے گی، سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں حالیہ کمی، زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام اور مالیاتی پالیسی کی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ شرح سود کو مناسب سمجھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں ملک میں افراط زر میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد کاروباری حلقوں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امید کی جا رہی تھی، تاہم اس بار اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔