ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ سٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے نوح دستگیر بٹ کی وطن واپسی

ورلڈ سٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے نوح دستگیر بٹ کی وطن واپسی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ازبکستان میں منعقد ہونیوالی ورلڈ سٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ پاکستان پہنچ گئے۔

 لاہور ایئر پورٹ پر  حنزلہ بٹ،غلام دستگیر بٹ ،عقیل جاوید بٹ اور ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں  اور شائقین نے نوح دستگیر بٹ کا استقبال کیا۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ ازبکستان میں منعقدہ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع ملا۔

 انہوں نے  ورلڈ کلاس ایونٹ میں مدعو کرنے پر ازبکستان کی وزارت سیاحت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔