ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی، ڈالر مہنگا ہوگیا

 سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی، ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کرکے روایتی بیل بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ ، 22 ہزار 903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1949 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 282.96 روپے سے بڑھ کر 283.05 روپے پر پہنچ گیا۔