حسن علی: پنجاب کے آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا وقت 3 بجے سے تبدیل کر کے 2 بجے کر دیا۔گورنر پنجاب نے سالانہ بجٹ پیش کرنے کیلئے آج کی تاریخ مقرر کی۔ضمنی بجٹ 26-2025بھی آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔بجٹ اجلاس دوپہر2 بجے اسمبلی چیمبرز میں منعقد ہو گا۔
بجٹ اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بجٹ اجلاس کا انعقاد پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں ہو گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔