ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹ میں چینی کی قیمت 125 روپے فی کلو ہو گئی

مارکیٹ میں چینی کی قیمت 125 روپے فی کلو ہو گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چینی کا سرکاری ریٹ 99 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود  لاہور کی پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت 125 روپے فی کلوہوگئی ہے۔

چینی کا سرکاری ریٹ 99 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، دکانداروں کا کہنا تھا کہ چینی 120 روپے کلو ہول سیل ریٹ پر مل رہی ہے۔ہول سیل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ملز مالکان سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کر رہے ہیں، کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق اکبری منڈی میں چینی کا50 کلو کا تھیلا 6150 روپے کا ہو گیا ہے۔