ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کریگی

جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کریگی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں 6 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، جو جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کے لیے پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔

پی سی بی کے ذرائع نے  تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 6 میچز کی سیریز کراچی میں یکم سے 14 ستمبر تک ہو گی، دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، یہ تمام میچز نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔

 اس حوالے سےپاکستان کرکٹ بورڈ میچز کا شیڈول ایک دو روز میں جاری کر دے گا۔