ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold rates increased
کیپشن: Gold rates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈالر کی نئی بلند سطح کے ساتھ سونا بھی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بڑھتی مہنگائی جہاں دیگر اشیا پر اثر انداز ہوئی ہے وہیں سونا بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں،فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

 ایک تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1 لاکھ 44 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوگیا  جس کے بعد10 گرام سونا 1 لاکھ 23 ہزار 457 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ 
صرافہ بازار ڈیلرز کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 14ڈالر کمی سے 1819 ڈالر فی اونس تک گرگیا