علی رامے:سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے فضائی سفر قوم کو 44کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار روپے میں پڑے ۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کےفضائی سفر پر جہاز اور ہیلی کاپٹر میں 5 لاکھ 10 ہزار 2سو 65 لیٹر پیٹرول استعمال ہوا۔فضائی صفر پر پیٹرول کی مد میں مجموعی اخراجات 6 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 126 روپے ہیں ۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار نے جہاز پر 420 فلائٹ لیں جس پر مجموعی اخراجات 28 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار روپے ہیں۔عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر پر 321 فلائٹ لیں جس پر 16 کروڑ 38 لاکھ روپے کے اخراجات آئے ۔
سابق وزیراعلی اپنے دور حکومت میں مجموعی طور پر 755 گھنٹے فضا میں رہے ۔فی گھنٹہ کے حساب سے عثمان بزدار کے فضائی سفر پر 5 لاکھ 93 ہزار 5سو 91 روپے کے اخراجات آئے ۔ان مجموعی اخراجات میں مینٹینس، لینڈنگ پارکنگ فیس ،ایچ آر اور دیگر اخراجات بھی شامل ہیں ۔