ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہماری اپنی حکومت ہی ہمیں کھاگئی، وکلانے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کومستردکردیا

lawyers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وکلاء اور سائلین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومستردکردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورٹ کہچری آنے والے وکلاء اور سائلین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے کی بجائے آئے روز پیٹرول بم گرا رہی ہے۔

 پیٹرول بم سے غریب مہنگائی کی آگ سے بھسم ہوجائیں گے۔موجودہ حکمران حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے،شہباز حکومت نے تو متوسط طبقے کو بھی غربت کی طرف دھکیل دیاہے۔ہماری اپنی حکومت ہی ہمیں کھا گئی ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول اور مہنگائی نے جینا محال کردیا حکومت کو مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہیں۔