لیجنڈری اداکار تنویر جمال کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

Tanveer Jamal
کیپشن: Tanveer Jamal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار تنویر جما ل کو  طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کینسر سے جنگ لڑتے لیجنڈری اداکار تنویر جما ل کی گزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس پر انہیں جاپان کے ایک  ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، اہل خانہ نے مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کی دعا کیلئےدرخواست کی  ہے۔ 

واضح رہےکہ تنویر جمال میں دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے تھے وہ 2016 میں پہلی مرتبہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور دوباری کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد سے وہ جاپان میں زیرِ علاج ہیں۔

تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے ہیں، تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔