ملک کیلئے ٹیکس اکٹھا کرنیوالے کماؤ پُتر مایوس ہوگئے، ہڑتال کا عندیہ

FBR-Tax
کیپشن: FBR-Tax
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ) ملک کیلئے ٹیکس اکٹھا کرنے والے کماؤ پُتر مایوس ہوگئے ،لاہور سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں ایف بی آر کے ملازمین اور افسروں نے تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسز  کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کیلئے کل قلم چھوڑ ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں ایف بی آر کے ملازمین اور افسروں نے کل قلم چھوڑ ہڑتال کا عندیہ دے دیا، افسروں نے مطالبات منوانے کیلئے حلف ناموں پربھی دستخط کرلئے ہیں،ایف بی آر کے افسروں و ملازمین نے وفاقی حکومت سے تنخواہوں اور فیول الاؤنس میں فی الفور اضافے کا مطالبہ کردیا،مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایف بی آر کے تمام ملازمین کل 17 جون کو   غیر معینہ مدت کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کردیں گے۔

ایف بی آر کےافسروں نے مطالبات اور ہڑتال کے فیصلے سے چیئرمین ایف بی آر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا،ایف بی آر کے افسروں نے سینیٹ فنانس کمیٹی کو بھی مطالبات سے متعلق خط لکھ کر ہڑتال کا عندیہ دےدیا۔