ودیا بالن کی پہلی تنخواہ ؟ راز سےخود پردہ اٹھا دیا

 ودیا بالن کی پہلی تنخواہ ؟ راز سےخود پردہ اٹھا دیا
کیپشن: vidya balan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کروڑوں روپےکمانے والی معروف بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق ایک انٹرویو میں بتادیا۔

فلم ڈرٹی پکچر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا شمار بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔

ان کا  فلموں میں کام کا معاوضہ بھی کروڑوں میں ہوتا ہے تاہم اب پہلی بار انہوں نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ  ایک ٹورازم مہم کے دوران کام کرنے پر پہلی بار 500 بھارتی روپے معاوضہ ملا تھا۔ اس مہم میں ان کو ایک تصویر کھچوانا، تھی جس میں وہ درخت کے پیچھے  کھڑی مسکرا تی ہوئی کھڑی تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer