ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروں کے سلطان  ایف بی آر کے راڈار پر آگئے

rahat fateh ali khan
کیپشن: rahat fateh ali khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سروں کےسلطان راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، گلوکار کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں 12لاکھ 47ہزار 186 روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلا ت کےمطابق ایف بی آر نےگلوکارراحت فتح علی خان کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھجوادیا ہے- گلوکار راحت فتح علی خان کو 12لاکھ 47ہزار 186روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیجا گیا ہے- یکم اپریل سے تیس جون تک کی ایڈوانس ٹیکس کی قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جون تھی تاہم گلوکار راحت فتح علی خان نے تاحال ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ہے-ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ڈی ایچ اے فیز تھری میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھجوادیا۔