میرا ایل ڈی اے دفاتر پہنچ گئیں

میرا ایل ڈی اے دفاتر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:    ڈرامہ کوئین میرا کو جان کے بعد اب قبضہ مافیا کی جانب سے قیمتی جائیداد یں ہتھیانے کا خطرہ ------میرا نے مدد کے لیئے ایل ڈی اے کا  دروازہ کھٹکھٹا دیا. 
تفصیلات کے مطابق  اداکارہ میرا  کا اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  کچھ لوگ ان کی فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں  اور میری قیمتی جائیدادوں پر قبضہ کرنا  چاہتے ہیں۔لالی ووڈ اداکارہ پریس کانفرنس کے دوران رو پڑیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ فراڈیے لوگ ہیں انہیں  روکنا ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم پورٹل میں بھی درخواست جمع کروائی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اداکارہ ایل ڈی اے  دفاتر پہنچ گئیں اور  اپنی قیمتی جائیدادوں  پر کاشن لگانے کی درخواست دے دی۔ میرا نے متعلقہ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اسٹیٹ مینجمنٹ سبطین قریشی سے ملاقات کی ۔ میرا نے اپنے قیمتی اثاثوں کو بچانے کے لئے باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔   درخواست کے متن کے مطابق پلاٹ نمبر 180 بی احمد بلاک ، پلاٹ نمبر 124 پی ایم ایم عالم روڈ ، پلاٹ نمبر 30 ایچ تھری جوہر ٹاون پر کاشن لگا دیا جائے خدشہ ہے قبضہ مافیا میری قیمتی جائیداد ہتھیا لے گا ۔ میرا نے خود ایل ڈی اے ڈائریکٹر کے سامنے روبرو پیش ہوکر درخواست جمع کراوائی۔