یمنیٰ زیدی کی اداکاری کے چرچےسرحد پار بھی ہونے لگے

yumna zaidi
yumna zaidi

ویب ڈیسک: پاکستان کی  معروف اداکارہ  یمنیٰ زیدی نے فن کا لوہا  سرحد پار بھی  منوانا شروع کردیا ہے۔

بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا۔

انہوں نے یمنیٰ زیدی کے ڈرامے ’’دل ناامید تو نہیں‘‘ کی بھی کھل کر تعریف کی۔ صبا ابراہیم نے یمنیٰ زیدی کے ڈرامے کو بہترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کل ان کا سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامہ ہے۔