(راؤ دلشاد)امریکی ویکسین فائیزر کی 18 ہزار خوراکیں ضلعی انتظامیہ کو موصول، فائزر کی 7 ہزار خوراکیں شوکت خانم، 8 ہزار پی کے ایل آئی جبکہ 3 ہزار محمکہ صحت کو مہیاکردی گئی ہیں، علاوہ ازیں شہرکے دیگر ویکسی نیشن سینٹرز کو بھی 65 ہزار خوراکیں فراہم کردی گئیں۔
ایکسپو سنٹر، پی کے ایل آئی، ایل ڈی اے کمپلیکس، ڈرائیو تھرو اور یو سی ایچ سنٹرز میں کورونا ویکسینیشن لگانے کا عمل شروع کر دیا گیاہے.55 ہزار سینو فارم، 10 ہزار سنیو وک اور 5000 ایسٹرا زینیکا ایکسپو سنٹر، ایل ڈی اے، پی کے ایل آئی اور یو سی ایچ کے لئے دستیاب کی گئیں ہیں.فائیزر کی کورونا ویکسینیشن کم قوت مدافعت والے افراد کو لگے گی.فائیزر کورونا ویکسینیشن پی کے ایل آئی ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال میں بھی دستیاب ہو گی.
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کمپلیکس آزادی چوک میں ایسٹرازینیکا لگے گی،ایکسپو سنٹر کے ہال نمبر تھری میں بھی ایسٹرا زینیکا لگے گی،ایسٹرازینیکا بیرون ممالک جانے والے افراد کو لگے گی جبکہ بیرون ممالک جانے والے افراد اپنے ہمراہ اپنے ڈاکومنٹس، ویزا، پاسپورٹ اور برتھ پرمٹ لے کر آئیں گے. اس حوالے سے ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کورونا ویکسینیشن کے آنے کے بعد ان سنٹرز کے دورے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے عمل کو ان سنٹرز میں فوری طور پر بحال کیا جائے،شہری بھی ان سنٹرز کا وزٹ کریں اور کورونا ویکسینیشن لگوائیں۔