ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ سے ریلیف پروازوں کا سلسلہ جاری

لاہور ائیرپورٹ سے ریلیف پروازوں کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ریلیف پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور ائیرپورٹ سے آج 18ریلیف پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
 ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق ایمریٹس کی پروا ای کے 623دبئی روانہ ہوئی، قطر ائیر کی پرواز کیو آر 621دوحہ، ائیربلیو کی پرواز پی اے 401کراچی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 733پیرس روانہ ہوئی، سیرین ائیر کی پرواز ای آر 523 دوپہر تین بجکر پنتالیس منٹ پر کراچی ائیربلیو کی پرواز پی اے 404شام چھے بجے کے بعد کراچی روانہ ہوئی۔

دوسری جانب ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 رات گئے دبئی سے لاہور پہنچی۔قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628 دوحہ سے صبح سویرے لاہور پہنچی۔۔پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9204 دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔پی آئی اے کی ہرواز پی کے 306رات آٹھ بج کر پنتالیس منٹ پر کراچی سے لاہور پہنچی۔

لاہور ائیرہورٹ پر سی اے اے کی جانب سے انسداد کرونا کے انتظامات کا سلسلہ بھی جاری رہا، مسافروں اور ان کے سامان پر ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا جبکہ ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے دوران سفر مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم فل کروائے گئے اور جن مسافروں میں کرونا وائرس کی علامات آئیں ان کو چودہ دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer