فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن

فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں آئس کریم فیکٹری پر چھاپہ، ناقص انتظامات شالیمار ٹاؤن میں واقع بگ بائٹ قلفہ اینڈ آئس کریم فیکٹری سیل، 1000 لیٹر آئس کریم تلف کر دی گئی۔

شالیمار ٹاؤن میں واقع بگ بائٹ قلفہ اینڈ آئس کریم فیکٹری سے 1000 لیٹر آئس کریم، 50 پیکنگ رولز،2 چیلرز، 2 پیکنگ مشینیں، 3 فریزر، 2 کینڈی مشینیں ضبط کر لیں گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویجیٹیبل آئل، زائدالمیعاد رنگوں، فلیورز اور غیر معیاری سکمڈ ملک کے استعمال پر فیکٹری کو سیل کیا گیا۔ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی، پروڈکٹ لیبلنگ نامکمل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

عرفان میمن کے مطابق بغیر ہلال سرٹیفکیٹ کے غیر قانونی طور پروڈکٹ پر ہلال لوگو لگایا جا رہا تھا۔ زنگ آلود سانچوں کے استعمال، سٹوریچ کے انتہائی ناقص انتظامات اور آئس کریم کو زمین پر رکھا پایا گیا۔ بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء میں ناقص اجزاء کی ملاوٹ کرنے والوں کا کاروبار ختم کر دیا جائے گا۔ کھانے پینے کی اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ خوراک تیار کرنی والی فیکٹریاں اور یونٹس پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

دوسری جانب پی ایف اے ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد مگسی کی ہدایت پر ملتان میں سوڈا واٹر فیکٹریز اور دیگر اشیاء خوردونوش کی چیکنگ کے دوران ملتان نظام پورہ شاہ رکن عالم میں واقع فرینڈز سوڈا واٹر فیکٹریسوڈا واٹر میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر سیل کر دی گئی۔ کرم پور روڈ پر واقع سردار سوڈا واٹر مس برانڈنگ کرنے پر سیل کیا گیا۔ ملتان میں ایگل ٹریڈرز بلیک ٹی پروڈکشن یونٹ چائے کی پتی میں رنگ کی ملاوٹ کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ مضر صحت جعلی مشروبات ملتان، وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔