ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشفاق خان نے ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اشفاق خان نے ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ڈی آئی جی اشفاق خان نے کورونا کو شکست دے دی، اشفاق خان نے ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ایس ایس پی عبادت نثار، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر و دیگر افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا استقبال کیا۔

ڈی آئی جی اشفاق خان کو تین جون کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور پر تعینات کیا تھا لیکن انکی تعیناتی سے پہلے ہی وہ کورونا کا شکار ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا۔ کورونا کے دو ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد انہوں نے منگل کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔

اس موقع پر ایس ایس پی عبادت نثار، پولیس افسران اور سٹاف نے اشفاق خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اشفاق خان کو دوسری بار ڈی آئی جی آپریشنز کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا تھا کہ لاہور کی اہم ذمہ داری دوبارہ سونپی جانا باعث اعزاز ہے۔ موجودہ صورتحال میں سب سے بڑا چیلنج شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنا ہے اور مارکیٹوں، بازاروں و دیگر مقامات پر کورونا سے متعلقہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرامد کروائیں گے۔

پولیس افسران و اہلکاروں کی بے احتیاطی کی وجہ سے  کورونا نے سینکڑوں اہلکاروں کو متاثر کیا، بے احتیاطی سے پنجاب پولیس میں  کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔

آئی جی پنجاب نےافسران کوپی پی آئی کٹس،ماسک،گلوزکااستعمال کرنےکاحکم دیا، علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور،سی پی اوز،آر پی اوز ،ڈی پی اوز کو بھی مراسلہ جاری کردیا،اب تک پنجاب پولیس کے800افسران و اہلکار  کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

چند روز قبل ڈی ایس پی سمن آباد وحید اسحاق اور ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا ور انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی عدنان بھی  کورونا کا شکار ہوگئے، تینوں افسروں نے  کورونا پازیٹیو آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ لاہور پولیس متاثرہ اضلاع میں پہلے نمبر پر ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے صوبہ بھر میں  کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے  کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔