’’لاہوریے عجیب مخلوق،تمام پاکستانی جاہل‘‘ ڈاکٹر یاسمین کے بیان پر عوام سیخ پا

’’لاہوریے عجیب مخلوق،تمام پاکستانی جاہل‘‘ ڈاکٹر یاسمین کے بیان پر عوام سیخ پا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم/عفیفہ نصر اللہ)صوبائی وزیرصحت  یاسمین راشد نے نہ صرف لاہوریوں کو بلکہ تمام پاکستانیوں کو جاہل قوم قراردیا،ان کے بیان پر لاہوریوں اور پاکستانی کی عوام غصے میں لال پیلے ہیں، عوام کا کہناتھا کہ  یاسمین راشد بھی لاہور سے ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہوری اللہ تعالیٰ کی ایک علیحدہ مخلوق ہے،لاہوری کسی کی بات سننےکوتیارہی نہیں،کچھ بھی کہہ لیں،لاہوری عمل نہیں کرتے،شایدہی کوئی قوم اتنی جاہل ہوگی۔

صوبائی وزیریاسمین راشد کا مزید کہناتھا کہ پاکستانی قوم اتنی جاہل ہےکہ بات کروتوناراض نہ کروتوناراض،لوگوں نےسمجھاکہ شایدوباچلی گئی ہے،عیدپربےاحتیاطی سےاب بڑی کھیپ تیارہوگئی ہے،پاکستان جیسی جاہل قوم پراللہ کی خاص مہربانی ہے،ابھی بھی پاکستان میں صورتحال دنیاکےدیگرحصوں سےبہترہے۔

یاسمین راشدکےلاہوریوں کےحوالےسے بیان پرخواجہ عمران نذیر نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ پہلےجورپورٹ دی گئی اس پراسوقت عمل کیوں نہیں کیاگیا،لاہوریوں کوبرابھلاکہنےکی پرزورمذمت کرتےہیں،اپنی نالائقی کولاہوریوں کیخلاف بات کرکےچھپانہیں سکتی،آپ نےتودعوی کیاتھاآپ نےقوم کوشعور دےدیاہے،لاہوریےعظیم لوگ ہیں جوہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتےہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی طرف سے لاہوریوں کو عجیب مخلوق کہنے پر لاہور کی عوام شدید غم اور غصے میں مبتلا ہیں، عوام کا کہناتھا کہ  یاسمین راشد بھی لاہور سے ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں،صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹریاسمین راشد کے لاہوریوں کیخلاف بیان دینے پر لاہور کے شہریوں میں غم و غصّے کی لہر پھیل گئی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیر صحت کا یہ بیان مضحکہ خیز ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے صحت کے شعبے میں کی گئی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے یہ بیان دیا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے باوجود ایسا بیان لاہوریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔شہریوں نے یاسمین راشد سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer