فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر ہونیوالے قاتلانہ حملے میں بڑی پیشرفت

 فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر ہونیوالے قاتلانہ حملے میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر اورڈرائیور پر قاتلہ حملے کے واقعہ پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کےسخت نوٹس لے لیا جس پر پولیس نےفوری کارروائی کرتےفوڈاتھارٹی کی ٹیم پرحملہ کرنے والاملزم محمد آصف گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفیسر اور ڈرائیور پر بہاولپور میں قاتلہ حملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نےسخت نوٹس لے،جس پر پولیس نےفوری کارروائی کرتےفوڈاتھارٹی کی ٹیم پرحملہ کرنے والاملزم محمد آصف گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیاگیا۔وزیراعلیٰ نےزخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ  ملزم کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو آئندہ ضروری تحفظ فراہم کیا جائے،مضر صحت اشیا کی فروخت پرمافیاکو برداشت نہیں کریں گے،غذا میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے،حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ بہاولپورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پرمرغی فروشوں نے حملہ کردیا۔ لال سہانرا میں آصف بٹ نامی قصاب نے چھریوں اورچاقوؤں سے حملہ کیا۔ ڈاکٹر عدیل منظوراورجاوید ڈرائیورشدیدزخمی ہوگئے جن کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔حملہ آوروں نےلوہے کی سلاخوں اوراینٹوں سے فوڈ اتھارٹی کی گاڑیوں کو توڑ دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق میٹ سیفٹی ٹیمز حسب معمول اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھی۔بہاولپور کے علاقے لال سہانرا میں آصف بٹ نامی قصاب نے چھریوں اور چاقوؤں سے حملہ کردیا۔ڈاکٹر عدیل منظور اور جاوید ڈرائیور شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ چکن شاپ پر انتہائی مضر صحت گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔حملہ آوروں نےلوہے کی سلاخوں اور اینٹوں سے فوڈ اتھارٹی کی گاڑیوں کو توڑ دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیمز خالص خوراک کی فراہمی کے لیے ہر روز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرض نبھاتے ہیں۔عوام تک معیاری خوراک پہنچانے میں ایسے عناصر رکاوٹ ہیں۔قاتلانہ حملے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کاحوصلہ پست نہیں کر سکتے۔

ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عطاالحق کھوکھر زخمیوں کی عیادت کے لیے روانہ ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer