گورنر ہاؤس کی رونقیں ماند پڑنے لگی

گورنر ہاؤس کی رونقیں ماند پڑنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) گورنر ہاؤس کی سیر میں شہریوں کی عدم دلچسپی، سہولیات کے فقدان کے باعث رونقیں ماند پڑنے لگی ہیں۔

گورنر ہاؤس کی سیر کو آنے والے شہریوں کی تعداد میں گزشتہ ہفتوں کے مقابلہ میں واضح کمی نظر آئی، گرمی اور سہولیات کے فقدان کے باعث شہریوں نے گورنر ہاؤس کی طرف رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

شہریوں نے گلہ کیا کہ گورنر ہاؤس میں پینے کیلئے پانی بھی دستیاب نہیں، گورنر ہاؤس میں صرف پارکوں کو دیکھنے کی اجازت ہے جس میں کوئی خاص چیز نہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی مرکزی عمارت وائٹ ہاؤس میں جانے کی اجازت دی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ورنہ گورنر ہاؤس کی رونقیں مزید ماند پڑ سکتی ہیں۔