پاک بھارت ٹاکرا، فیورٹ کون؟

 پاک بھارت ٹاکرا، فیورٹ کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں سٹے بازوں نے بھی پاک بھارت میچ کو سب سے بڑا ٹاکرا قرار دے دیا، بکیز نے بھی انڈیا کو ہارٹ فیورٹ قرار دےدیا۔

ورلڈ کپ کے محاذ پر  آج پاکستان اور بھارت کی کرکٹ جنگ اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 2:30 بجے شروع ہوگی، جس پر اربوں روپے کا سٹہ کھیلے جانے کی امید کی جارہی ہے، پولیس کے کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے بکیز نے لاہور میں محفوظ مقام پر منتقلی کے ساتھ موبائل نمبر ز بھی تبدیل کرلیے ہیں، بکیز کی جانب سے بھارت 43 پیسے ریٹ کے ساتھ فیورٹ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جیت کا بھاؤ ایک روپے 57 پیسے نکالا گیا ہے، بارش کی پیشگوئی کے باوجود میچ مکمل کھیلے جانے کا ریٹ بھی 32 پیسے ہے، جس کا مطلب کے میچ مکمل یا نامکمل ہونے پر بھی جوا کھیلا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer