ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"آج پاکستان بھارت کا کرکٹ غرور خاک میں ملا دے گا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد) صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا ہے کہ آج پاکستان روایتی حریف انڈیا کا کرکٹ غرور خاک میں ملا دے گا،ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،آج جیت پاکستان کی ہوگی۔

کرکٹ ورلڈکپ میں بھارتی برج الٹنے کیلئے قومی ٹیم آج میدان میں اُترے گی، کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ابھی تک 131ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، ان میں سے گرین شرٹس نے 73اور بلیوشرٹس نے 54میں فتح حاصل کی ہے، 4 میچ بے نتیجہ رہے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان آج  کرکٹ میچ میں جیت کر کرکٹ پنڈتوں کو حیران کر دے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer