ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام

ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی آگاہی کیلئے ملک پائسچرائزیشن منصوبے پر دستاویزی فلم جاری کردی۔ دستاویزی فلم میں پائسچرائزڈ ملک کے قانون، فوائد اور کھلے دودھ کے نقائص بیان کیئے گئے ہیں۔           

ملاوٹ سے پاک دودھ کی عوام تک یقینی فراہمی اور آگاہی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملک پائسچرائزیشن منصوبے پر دستاویزی فلم جاری کر دی۔ دستاویزی فلم میں پائسچرائزڈ ملک کے قانون اور فوائد بیان کئے گئے ہیں۔ دستاویزی فلم میں کھلے دودھ کی بیماریوں اور نقائص سے متعلق آگاہی بھی شامل ہے۔ فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک کی کھلے دودھ کیخلاف ایکشن سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

پاسچرائزڈ دودھ کی مانگ جانچنے کیلئے پیر سے شہر بھر میں سروے بھی شروع کیا جائے گا۔ سروے ٹیمیں صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک گھر گھر جا کر سوالات کریں گی۔ سروے سوالات کے ساتھ ساتھ پاسچرائزیشن قانون کے حوالے سے آگاہی بھی دی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ کے مطابق 2022 سے لاگو ہونے والے پاسچرائزیشن قانون کی تیاری کے لیے آزمائشی پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد لاہور کو دودھ کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے۔