پارٹی ورکرز قائدین کی دل سے عزت کرتے ہیں: خواجہ احمد حسان


راؤدلشاد :سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کی رہائش گاہ پر لیگی رہنماؤں اور کارکنانوں کی آمد، خواجہ احمد حسان نے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو عید کی مبارکباد دی جبکہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

جی او آر میں لیگی کارکنوں سے عید ملنے کےموقع پر خواجہ احمدحسان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بیگم کلثوم نواز جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گی. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نےماہ صیام میں روزے رکھنے کی استطاعت عطا کی۔ تاہم آئندہ انتخابات کے باعث عید الفطر زیادہ اہمیت اختیار کر چکی ہے، پارٹی ورکرز قائدین کی دل سے عزت کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیاسی شخصیات کےڈیرے آباد ہیں، الیکشن میں پوری تیاری کے ساتھ جارہے ہیں، الیکشن مشکل ہدف ہی ہوتا ہے لیکن مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔

اس موقع پر سابق ایم این اے وحید عالم خان، چئیرمین جاسم بٹ، طارق اعوان، عدنان بٹ، میاں امجد بلو، ملک شاہد مجید، چودھری منہاج، چوہدری شبیر گجر عبدالرحمن، میاں وقاص مشتاق، میاں بابراورخالد ہاشمی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔