عید الفطر پر قومی، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے خوشیوں بھرے پیغامات

عید الفطر پر قومی، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے خوشیوں بھرے پیغامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:عید الفطرکے پرمسرت موقع پر جہاں دنیا بھرکے مسلمان ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دینےمیں مصروف ہیں، وہیں کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی خوشی کے اس موقع پرعوام کے ساتھ ہیں۔

قومی کرکٹرز سمیت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز سے وابستہ انٹرنیشنل کرکٹرز اور امپائرز نےعید الفطرکے پر مسرت موقع پر پیغامات دیے. پشاورزلمی کےکرس جورڈن ہوں،اسلام آباد کےرونکی، فہیم اشرف، محمدحفیظ یا پھرتین سو سے زائدانٹرنیشنل میچزمیں ملک کا نام روشن کرنےوالےعلیم ڈار، سبھی خوشی کےاس موقع پرامت مسلمہ پر رحمت کےطلب گار ہیں۔

مختلف کھیلوں کے ستارے جہاں اپنےکھیل سے دنیا بھر میں مقام رکھتے ہیں وہیں انکے پیغامات بھی شائقین کرکٹ کے لیےمعنی خیز ہیں۔