ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساحر علی بگا اداکاری کے میدان میں، فلم ’’مکھو‘‘ سے ڈیبیو کرینگے

ساحر علی بگا اداکاری کے میدان میں، فلم ’’مکھو‘‘ سے ڈیبیو کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پاکستان کے نامور گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ ہدایتکارہ سنگیتا نے انہیں اپنی نئی فلم ’’ مکھو‘‘ میں کاسٹ کر لیا ہے۔

فلم میں ساحر علی بگا نہ صرف بطور اداکار نظر آئیں گے بلکہ اداکارہ صائمہ کے ساتھ ایک خصوصی گانے میں بھی جلوہ گر ہوں گے، جسے ان ہی کی آواز میں فلمایا جائے گا۔

’’ مکھو‘‘ ساحر علی بگا کی بطور اداکار پہلی فلم ہوگی، جس کے ذریعے وہ گلوکاری کے بعد فلمی اداکاری کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ ان کے مداح پہلی بار انہیں بڑے پردے پر اداکاری کرتے دیکھ سکیں گے۔