ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز تاخیر یا خام تیل کی مہنگائی؟ پیٹرول سپلائی میں کمی کی وجوہات سامنے آگئیں

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا موجودہ نظام قابلِ عمل نہیں

کسٹمز تاخیر یا خام تیل کی مہنگائی؟ پیٹرول سپلائی میں کمی کی وجوہات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے سپلائی محدود کیے جانے کے باعث متعدد پیٹرول پمپوں کو معمول سے کم مقدار میں ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری نعمان مجید نے اپنے بیان میں کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپوں کو تیل کی فراہمی محدود کر دی ہے۔

 ان کے مطابق آج شہر میں طلب کے مقابلے میں صرف 50 فیصد پیٹرول سپلائی کیا گیا، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کمپنیوں نے سپلائی کم کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محدود سپلائی کے باعث دیہی علاقوں کے تقریباً 90 فیصد اور شہری علاقوں کے 50 فیصد پیٹرول پمپ متاثر ہوئے ہیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ کمپنیوں نے مطالبہ کیا کہ اوگرا ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا موجودہ نظام قابلِ عمل نہیں، کیونکہ اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ یہ طریقہ عوامی مفاد میں بھی نہیں۔