ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چونگی امر سدھو : 35 سالہ شخص کی مبینہ خودکشی، تحقیقات شروع

چونگی امر سدھو میں 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس تحقیقات شروع

چونگی امر سدھو : 35 سالہ شخص کی مبینہ خودکشی، تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو مذکورہ شخص پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔

ریسکیو کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے مبینہ طور پر خود کو پھندا دے کر جان لی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ شہباز ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں غالب مارکیٹ، گلبرگ ایف بلاک سے 40شہری کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق عبدالرحمن کااہلیہ سے جھگڑا ہوا جس کے باعث وہ ناراض ہو کر فیصل آباد چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے جبکہ مزید کارروائی کیلئے میت مردہ خانے منتقل کردی گئی  تھی۔