ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین دن کی بارش، شہر لاہورجان لیوا حادثات سے محفوظ

lahore rain, Rain forecast, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور شہر آج صبح بلکہ  گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے ہو رہی بارش کے دوران شہر اور مضافات میں کوئی جان لیوا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ 

لاہور شہر میں بارش کے پانی کے  ڈسپوزل کا نظام پوری رفتار کے ساتھ کام کر رہا ہے اور شہر کی کسی آبادی میں کوئی بحرانی کیفیت دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ البتہ لاہور ضلع کے علاقہ رائے ونڈ روڈ پر  ایک گاؤں،  دو دیگر آبادیوں جبکہ جی ٹی روڈ پر ایک آبادی  میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے 12 افراد فوت ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے لاہور آفس میں جمع ہونے والی شکایات سے ادارہ نے جو رپورٹ مرتب کی اس کے مطابق  لاہور  شہر کے نواحی علاقوں  رائے ونڈ روڈ پر واقع تین آبادیوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے 3  واقعے رپورٹ ہوئے۔ ان  تین مختلف واقعات میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بدھ کی صبح مریدوال گاؤں، رائیونڈ روڈ پر واقع مشن کالونی اور کوٹ جمال سے موصول ہونے والی مدد کی درخواستوں پر جا کر لاشیں نکالیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ 

لاہور شہر میں  تین روز سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے لیکن شہر  کے تمام مکان اب تک گرنے سے محفوظ ہیں۔ نشیبی سڑکوں پر   بارش کے دوران جو پانی جمع ہوتا ہے وہ بارش رکنے یا کم ہونے کے فوراً بعد  کچھ دیر میں نکالا جاتا رہا ہے۔

ریسکیو  ون ون ٹو ٹو کو مریدوال سے صبح 1 بجکر 51 منٹ پر، مشن کالونی سے 4 بج کر 35 منٹ پر اور کوٹ جمال سے صبح 4 بجکر 52 منٹ پر ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔

ٹھوکر نیاز بیگ کے نواحی گاؤں مریدوال میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔  60 سالہ منگا، اس کی بیوی 55 سالہ عشرت، تین سالہ خدیجہ، چار سالہ لطیفہ اور 35 سالہ رانی  فوت  ہو گئے،  دو افراد 30 سالہ فیصل اور 5 سالہ ببلی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رائے ونڈ روڈ پر  مشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے  تین افراد جاں بحق ہوئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 70 سالہ نسرین، 8 سالہ میراب اور 80 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ 21 سالہ فرید کو بچا کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

 کوٹ جمال میں 35 سالہ بشیر جان  مکان کی چھت کے ملبہ میں دب کر فوت ہو گیا اور 32 سالہ ندیم، 29 سالہ سونیا اور 8 سالہ دائم کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔

 جی ٹی روڈ پر مومن پورہ میں گھر کی چھت گرنے کا چوتھا حادثہ رپورٹ ہوا۔ 36 سالہ سلیم مسیح، 34 سالہ نصرت بی بی اور 14 سالہ ساحل مسیح، 3 افراد  فوت ہو گئے۔ 

ریسکیو 1122 نے ملبہ میں  پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں لائیو لوکیٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔