ویب ڈیسک : سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے گھٹ کر 3لاکھ 5ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 014روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آگئی۔