ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کہتے ہیں مذاکرات قوم کے مفاد کیلئے کرونگا: علیمہ خان

عمران خان کہتے ہیں مذاکرات قوم کے مفاد کیلئے کرونگا: علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہےکہ عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے اور  اس کیلئے ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

 راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے بھائی اور  بھانجے کو ناجائز قید میں رکھا گیا ہے، ہمارا فوکس بےگناہ قیدیوں کی رہائی ہے،بانی پی ٹی آئی نے سخت پیغام ( پارٹی کے لیے) بھیجا ہے کہ ذاتی لڑائیاں ختم کریں اور تحریک چلائیں، عمران خان مشکل حالت میں ہے، پارٹی اس پر بات کرے، انہیں توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، عمران خان  کہتے ہیں مذاکرات قوم کے مفاد کیلئے کرونگا، اپنےلیے ڈیل نہیں کرونگا۔ 

 علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے ، ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے،  اخبارات اور ٹی وی بند کرکے ان کو قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹے ہیں، میرا بھائی جھوٹ نہیں بولتا، مریم نواز نے عمران خان پر ظلم کرانے کیلئے اس سپرنٹنڈنٹ کو بھیجا ہے۔