ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 انڈونیشیا کو شکست: پاکستان والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 انڈونیشیا کو شکست: پاکستان والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 انڈونیشیا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے اگلی عالمی جونیئر والی بال چیمپیئن شپ میں کھیلنے کا بھی حق حاصل کر لیا۔

  تھائی لینڈ میں جاری چیمپیئن شپ کے کوارٹر لیگ کے پہلے میچ میں بدھ کو پاکستان نے کوئی سیٹ ہارے بغیر انڈونیشیا کو 0-3 سے مات دے کر فائنل فور میں رسائی پا لی۔

 پاکستان جمعرات کو دوسرے میچ میں ایران سے رسمی مقابلہ کرے گا، پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔

 قبل ازیں، چیمپئن شپ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے گروپ ڈی میں کوریا اور سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد چائینیز تائپے کو بھی مات دی تھی۔

 پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپیئن کی حیثیت سے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔